ٹوکیو: جاپانی کار ساز ادارے نسان نے پچھلے سال کے زلزلے و سونامی کے پیداوار پر پڑنے والے اثرات کو جھاڑتے ہوئے جمعے کو 341.43 ارب ین کے سالانہ نیٹ منافع اور ریکارڈ فروخت کا اعلان کیا۔
جاپان کے دوسرے بڑے کار ساز ادارے نے کہا کہ مارچ تک ختم ہونے والی مالی سال میں سال بہ سال منافع میں 7 فیصد اضافہ ہوا، جو اس کے 290 ارب ین کے تخمینے سے آگے نکلنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں پر منافع میں کمی کے قومی رجحان کو بھی پھلانگ گیا۔
فرم نے 545.84 ارب ین کے آپریٹنگ منافع کا اعلان کیا جو سالانہ طور پر 1.6 فیصد زیادہ ہے۔
موجودہ سال کے لیے نسان نے کہا کہ اسے 400 ارب ین کے نیٹ منافع کی امید ہے، جبکہ 10.3 ٹریلین ین کی فروخت پر 700 ارب ین کا آپریٹنگ منافع ہو سکتا ہے۔
“نسان نے پوری دنیا میں اپنے ماڈلز، برانڈ اور ٹیکنالوجیز کی بڑھتی ہوئی طلب کے دوران انتہائی قوی آپریٹک منافع جات اور ریکارڈ فروخت کا اعلان کیا ہے،” چیف ایگزیکٹو کارلوس گھوسن نے ایک بیان میں کہا۔
نسان، ٹیوٹا اور ہنڈا، تمام نے بجلی کی کمی اور پرزہ جات کی فراہمی میں تعطل کی وجہ سے پیداوار کے تخمینوں میں کمی کی اور پلانٹ بند کر دئیے تھے۔