فعال رخنہ ماؤنٹ فوجی کے نیچے سے گزر سکتا ہے، محققین

ٹوکیو: وزارت سائنس نے جمعرات کو کہا کہ ہو سکتا ہے ماؤنٹ فُوجی بڑے، فعال رخنے (فالٹ لائن) پر بیٹھا ہوا ہو جس سے 7 کی شدت کا زلزلہ پیدا ہو سکتا ہے جس سے پہاڑ کی شکل بدل سکتی ہے اور قریبی آبادیاں تاراج ہو سکتی ہیں۔

جامعہ ٹوکیو کے زلزلیاتی تحقیق کے ادارے کی طرف سے کیے جانے والے ایک سروے سےگوتیمبا، صوبہ شیزوؤکا سے 3776 میٹر اونچے پہاڑ کے نیچے تک جانے والے 30 کلومیٹر کے رخنے کا پتا چلا ہے۔ ایک وزارتی اہلکار کے مطابق، تحقیقاتی نتائج سے اشارہ ملتا ہے کہ یہ فعال ہو سکتا ہے۔

اگر یہ رخنہ زلزلے کا باعث بنتا ہے تو محققین کہتے ہیں کہ پہاڑ کی ڈھلوانوں کے گر پڑنے کا بہت زیادہ امکان ہے، جس سے بڑے پیمانے کی لینڈ سلائیڈ اور گارے کا بہاؤ پیدا ہو سکتا ہے۔

1707 میں ایک زلزلے نے ماؤنٹ فوجی کو پھٹنے پر مجبور کر دیا تھا جس سے ایک اندازے کے مطابق 20,000 افراد مارے گئے۔

 

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.