ایباراکی: صوبہ ایباراکی کی پولیس نے کہا کہ وہ آدمیوں کے ایک گروہ کی تلاش میں ہیں جس نے بدھ کو اشیوکا کے ایک اسٹور سے 30 ملین ین مالیت کے زیورات چرا لیے۔
پولیس کا خیال ہے اس نقب زنی میں کم از کم دو آدمی ملوث تھے جو صبح چار بجے کے قریب ایک زیوارت کے اسٹور میں واقع ہوئی۔ پولیس کے مطابق، ایک مقامی رہائشی نے شیشہ ٹوٹنے کی آوازیں سننے کے بعد واقعے کی اطلاع دی۔ آدمی نے کہا کہ اس نے ایک شخص کو شیشے کا دروازہ توڑ کر اندر جاتے دیکھا، جبکہ کم از کم ایک اور آدمی سیاہ ماسک پہنے باہر نگرانی پر کھڑا رہا۔
نقب زنی کے بعد مینجر، جو اسٹور کے اوپر ہی دوسری منزل پر رہتا ہے، نیچے گیا جہاں اسے پتا چلا کہ کئی ایک چیزیں چرائی جا چکی ہیں جن میں 4.8 ملین ین مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی بھی شامل تھی۔۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نقب زن اشخاص سیاہ اسٹیشن ویگن میں جائے وقوعہ سے بھاگے۔