ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے جمعرات کو ایک مجوزہ بل کی تفصیلات کا خاکہ پیش کیا جس کا مقصد نئے نگہداشتی مراکز، بنام “کودوموئن” قائم کر کے ملازمت پیشہ خواتین کی بہتر انداز میں مدد کرنا ہے۔
جمود کا شکار معیشت کی وجہ سے، بہت سی خواتین کام کرنا چاہتی ہیں تاہم بچوں کی دیکھ بھال کے لیے مراکز کی کمی نے انہیں روکا ہوا ہے۔
حکومت کا تخمینہ ہے کہ اسکول جانے کی عمر سے چھوٹے بچوں کی قریباً پچیس ہزار مائیں اپنے بچوں کے لیے مناسب دیکھ بھال کے مراکز تلاش نہیں کر پاتیں۔
نودا نے کہا کہ مجوزہ قانون سازی کنڈر گارٹن اور ڈے کئیر سنٹرز کو نئے سہولتی مراکز “کودوموئن” میں یکجا کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان مراکز کو کنزمپشن ٹیکس سے حاصل شدہ آمدن کے 700 ارب ین سے چلایا جائے گا۔
فی الوقت کنڈر گارڈن 3 سال یا زیادہ عمر کے بچوں کے لیے ہیں جو روزانہ 4 گھنٹے وہاں ٹھہرائے جاتے ہیں، جبکہ ڈے کئیر سنٹرز 0 سے 6 ماہ تک کی عمر کے بچوں کے لیے ہیں جو آٹھ گھنٹے روزانہ تک ٹھہرائے جاتے ہیں۔