مائیکرون ایلپیدا کی خریداری کے لیے مذاکرات میں

ٹوکیو: امریکی چِپ ساز مائیکرون ٹیکنالوجی انک کا کہنا ہے کہ وہ ایلپیدا میموری انک کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے مذاکرات میں ہے، جس نے اس سال کے شروع میں جاپان کے سب سے بڑے صنعتی دیوالیہ پن کی درخواست جمع کروائی تھی۔
بوائس، ایداہو سے تعلق رکھنے والے مائیکرون نے جمعرات کو یہ اعلان کیا جب ٹوکیو ڈسٹرکٹ کورٹ نے ایلپیدا کے ٹرسٹیوں کو مائیکرون کے ساتھ ایلپیدا کا اسپانسر بننے اور کارپوریٹ تنظیم نو کے طریقہ کار کے تحت اس کے پورے کاروبار کا مالک بننے کے لیے مذاکرات کرنے کی اجازت دی۔

ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے ایلپیدا، جو موبائل فونوں اور کمپیوٹروں میں استعمال ہونے والی ڈی ریم بنانے میں مہارت رکھنے والا جاپان کا اکلوتا چِپ ساز ادارہ ہے، نے فروری میں اپنی دیوالیہ پن کی درخواست میں 448 ارب ین یا پانچ ارب ڈالر کے قرضوں کی رپورٹ جمع کرائی تھی۔

ایپلیدا نے ایک بیان جاری کیا جس میں بھی مائیکرون کے ساتھ جاری مذاکرات کی تصدیق کی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.