سان فرانسسکو: فیس بک ننھے پروگراموں کے لیے ایک آنلائن آیپ سنٹر کھول رہا ہے جو صف اول کے سماجی نیٹ ورک میں اضافی خصوصیات مہیا کرتے ہیں، جیسا کہ Pinterest یا Draw Something۔
“ایپ سنٹر ایسی موبائل ایپس کی نمو کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو فیس بُک کو استعمال کرتی ہیں، چاہے وہ آئی او ایس پر ہوں، اینڈرائڈ پر ہوں یا موبائل ویب پر،” فیس بُک کے آرون براڈے نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا۔
“موبائل ایپ سنٹر میں سے صارفین اپنے آلے سے مطابقت رکھنے والی ایپس کو براؤز کر سکتے ہیں، اور اگر کوئی موبائل ایپ تنصیب کی شرط عائد کرے تو انہیں ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے (ایپل کے) ایپ اسٹور یا گوگل پلے پر بھیج دیا جاتا ہے۔”
فیس بک نے سافٹویر ڈویلپرز کو دعوت دی ہے کہ وہ ایپ سنٹر میں اندراج کے لیے اپنی ایپس کے توصیفی صفحات تیار کریں، جہاں ایپس معیار، مقبولیت اور دوسری خصوصیات کی بناء پر درجہ بند کی جائیں گی۔