ٹوکیو: پینا سانک کا جنوری سے اپریل تک کا خسارہ 10 گنا ہو کر 438 ارب ین تک پہنچ گیا، جس سے قدرتی آفات سے مضروب اور علیل ٹی وی بزنس کے ستائے ہوئے جاپانی الیکٹرانکس دیو کے لیے پورا سال ریکارڈ سرخ روشنائی (خسارے) کے سائے میں گزرا۔
پینا سانک نے گذشتہ سال اس سہ ماہی میں بھی 40.7 ارب ین کے خسارے کی اذیت سہی تھی۔
اوساکا سے تعلق رکھنے والے وائیرا ٹی وی اور لومیکس ڈیجیٹل کیمرہ ساز ادارے نے جمعے کو 772.2 ارب ین کے ریکارڈ خسارے کا اعلان کیا، جو پچھلے سال کے 74 ارب ین کے منافع کے الٹ اور جاپانی صنعتی تاریخ کے بدترین خساروں میں سے ایک ہے۔
پینا سانک مارچ، 2013 کو ختم ہونے والے مالی سال میں منافع کی طرف واپسی کا تخمینہ لگا رہا ہے، جو تین فیصد کے اضافے سے 8.1 ٹریلین ین کی فروخت پر 50 ارب ین تک ہونے کی توقع ہے۔
پینا سانک کے پاس سونی کی طرح گیمنگ یا انٹرٹینمنٹ بزنس نہیں ہے۔