ٹوکیو: جاپانی حکومت وسطی اور مغربی جاپان میں واقع فرموں اور گھرانوں سے کہے گی کہ وہ بجلی کے استعمال میں 20 فیصد تک کمی کریں؛ یہ بات اتوار کی ایک رپورٹ سے پتا چلی ہے جبکہ ملک گرما میں ممکنہ بجلی کی کمی کا شکار ہو سکتا ہے۔
ایک حکومتی پینل کا تخمینہ ہے کہ کانسائی الیکٹرک پاور کو، جو وسط مغربی علاقے بشمول اوساکا، کیوتو اور کوبے کے کمرشل مراکز کو بجلی کا فراہم کنندہ ہے، کو اگست میں چوٹی کی طلب کے موقع پر 14.9 فیصد تک بجلی کی کمی کا سامنا ہو گا۔
آساہی شمبن اور مانیچی شمبن کے مطابق، لوڈ شیڈنگ سے بچنے کے لیے حکومت کانسائی کے علاقے میں 2010 کے مقابلے میں بجلی کی کھپت میں 20 فیصد کمی کی خواہاں ہے۔
حکومت یہ منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے کہ ملک کے دوسرے علاقے کی بجلی فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو پانچ فیصد تک بجلی بچانے کی ہدایت کرے تاکہ اسے کانسائی ریجن کو فراہم کیا جا سکے۔
ٹوکیو الیکٹرک پاور کو، جس نے پچھلے سال اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نافذ کر دی تھی، سے توقع ہے کہ وہ کاروباروں اور گھرانوں کی جانب سے جاری بجلی کی بچت کے طفیل اس سال گرما میں بجلی کی طلب پر پورا اتر سکے گی۔