سی شیفرڈ کا بانی پاؤل واٹسن جرمنی میں گرفتار

سڈنی: تحفظاتی گروہ سی شیفرڈ، جو ہر سال جاپان کے وہیل شکار میں رخنہ اندازی کرتا ہے، نے پیر کو کہا کہ اس کے بانی کو کوسٹا ریکا کے ساتھ تحویل مجرمین کے معاہدے کے تحت فرینکفرٹ میں حراست میں لیا گیا ہے۔

پاؤل واٹسن اتوار کو حراست میں لیے جانے کے بعد جرمنی کی جیل میں ہے، اور اس پر 2002 میں شمالی سمندروں میں شارک کے پروں پر ہونے والی ایک جھڑپ کے سلسلے میں الزامات لگائے گئے ہیں۔

“جرمن پولیس نے کہا ہے کہ کیپٹن واٹسن کے گرفتاری وارنٹ کوسٹار ریکا میں جہازوں کی نقل و حمل کی مبینہ خلاف ورزی پر جاری کیے گئے ہیں، جو 2002 میں “شارک واٹر” کی فلم بندی کے دوران وقع پذیر ہوئی،” سی شیفرڈ نے کہا۔

“جہازوں کی نقل و حمل کی خلاف ورزی” کا یہ واقعہ گوئٹے مالا کے پانیوں میں وقوع پذیر ہوا جب سی شیفرڈ کی کوسٹا ریکا کے جہاز واراڈیرو سے شارک کی پر (فِن) غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کے معاملے پر مڈھ بھیڑ ہو گئی،” تنظیم نے مزید بتایا۔

“گوئٹے مالا کے حکام کی ہدایت پر سی شیفرڈ نے واراڈیرو کے عملے کو شارک فِن حاصل کرنے کی سرگرمیاں روک دینے اور قانون کا سامنا کرنے کے لیے واپس بندرگاہ پر جانے کو کہا تھا،” گروپ نے کہا۔

تنظیم نے دعوی کیا کہ واراڈیرو کو بندرگاہ واپس لے جاتے ہوئے صورتحال بدل گئی اور گوئٹے مالا کی ایک گن بوٹ سی شیفرڈ کے عملے کا راستہ روکنے کے لیے بھیج دی گئی، جس سے سارے تنازعے کا آغاز ہوا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.