اوکی ناوا کی جاپان کو واپسی کی 40 ویں سالگرہ

ناہا: منگل کو منقطہ حارہ میں واقع جزائر کی لڑی اوکی ناوا کی قابض امریکی افواج کی جانب سے جاپان کو حوالگی کے 40 برس ہو گئے، جبکہ مقامی لوگ امریکہ کی یہاں مسلسل فوجی موجودگی پر احتجاج کی تیاری میں تھے۔

اس برسی کی یاد میں ایک تقریب اسی دن بعد میں منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم یوشیکو نودا، امریکی سفیر جان روس اور مقامی سیاستدانوں کی ایک جماعت نے شرکت کی۔

گورنر ہیروکازو ناکائیما نے اس تقریب کو 10 سالہ ترقیاتی منصوبے کا اعلان کرنے کےلیے استعمال کیا جس کا مقصد مقامی معیشت کو ترقی دینا ہے۔

تاہم یہ منصوبہ شکایت کرتا ہے کہ اوکی ناوا میں امریکی فوجی مراکز کا جمگھٹا ہماری ترقی کے لیے بہت بڑی رکاوٹ ہے۔

پچھلے ماہ امریکہ نے کہا تھا کہ وہ جزیرے سے نو ہزار میرینز کو اور جگہ تعینات کرے گا، جنہیں گوام، آسٹریلیا اور ہوائی منتقل کر دیا جائے گا۔ اس منتقلی کا مقصد گنجان شہری آبادی میں واقع غیر مقبول فضائی مستقر کے عرصہ دراز سے نزاع کا شکار مسئلے میں کچھ نرمی پیدا کرنا تھا۔

اوکی ناوا جنگ عظیم دوم کے آخری دنوں میں امریکی قبضے میں چلا گیا تھا اور 1972 تک امریکی کنٹرول میں رہا۔

 

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.