اوساکا میں اسکول کے بچوں پر کار چڑھ آنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق

اوساکا: پولیس نے منگل کو کہا کہ انہوں نے ایک کار کے ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے جو پیر کو ایلیمنٹری اسکول کے بچوں کے ایک گروپ پر جا چڑھی، جو سڑک پار کر رہے تھے، جس سے ایک بچی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ تاماتسوکوری، چُو وارڈ، میں سہ پہر تین بجے کے قریب پیش آیا جب بچے اسکول سے چھٹی کر کے اسکول کے بعد چلنے والے ڈے کئیر سنٹر میں جا رہے تھے۔ 65 سالہ ڈرائیور، جو رئیل اسٹیٹ کمپنی کا ملازم ہے اور اس کا نام کوئیچی ساتو پتا چلا ہے، نے مبینہ طور پر کار اس وقت بچوں پر جا چڑھائی جب وہ ایک عبور پٹی پر سڑک عبور کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے کہا کہ ساتو کو ڈرائیونگ میں غفلت کی وجہ سے ہلاکت کے الزام کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ اس نے پولیس کو کہا کہ موڑ مڑتے ہوئے اس نے ٹھیک طرح سے پیدل راہگیروں کی موجودگی پر دھیان نہیں دیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.