سائتما کن کے شہر یا شیو میں قائم مسجد غوثیہ

یا شیو۔۔۔ رپورٹ شاہد مجید
سائتما کن کے شہر یا شیو میں قائم مسجد غوثیہ میں ادارہ منہاج القرآن جاپان کے تعاون سے درس قرآن کا با قاعدہ آغاز ہو چکا ہے ہر مہینہ کے دوسرے ہفتہ کی رات نماز عشاء کے بعد درس قرآن ہوا کرے گا۔ اس سلسلہ میں پہلا پرو گرام ہوا مسجد کے انتظامیہ کے رکن محمد نذیر افتتاحی کلمات ادا کرنے کے بعد تلاوت کلام پاک کے لیے قاری علی حسن کو دعوت دی اسکے بعد انہوں نے مہمان گرامی کی تشریف آوری پر سب کا شکریہ ادا کیا اسکے بعد مسجد کے امام خطیب حافظ محمد مطلوب نے خوبصورت آواز نے ہدیہ نعت پیش کیا اسکے بعد بلا نا خیر درس قرآن کے مہمان خصوصی علامہ محمد شکیل ثانی کو دعوت خطاب دی گئی جنہوں نے سورۃ الھجرات کی آیت نمبر 4تلاوت کرنے کے بعد ترجمہ پیش کیا اور اپنے خطاب میں اللہ پاک کی عظمت بیان کی اور حضرت محمد ؐ سے خدائی محبت بیان کی۔ ان کے پرجوش خطاب کے دوران مسجد نعرہ تکبیر نعرہ رسالت سے گونجتی رہی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ 700بار قرآن میں نماز قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ کربلا کے میدان سے لے کسی بھی جگہ نماز میں چھوٹ نہیں ہے اس لیے چا ہیے کہ نماز ہر حالت میں قائم کرنی چا ہیے ۔۔کہ نماز قائم کریں اللہ تعالی کے گھروں کو آباد کریں انہوں نے اللہ اکبر سے ہاتھ باندھ کر رکوع سجدہ اور التخیات سے لے کر خدا کی طرف نماز کا طریقہ آسان تشریح میں بیان کیا طویل ترین پر جوش خطاب محمد ؐ کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ نبی ؐ کی کوئی برابری نہیں کر سکتا سب سے اونچا مقام مقام مصطفی ؐ ہے اسکے آخر میں مشترکہ دعا کی گئی اور سلام پیش کیا گیا آخر میں مسجد انتظامیہ کی طرف سے طعام کا بھی بندو بست کیا گیا تھا

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.