فیس بک کے حصص کا حصص مارکیٹ میں اندراج صارفین کے لیے کیا معانی رکھتا ہے؟

واشنگٹن: اگر آپ ان ایک ارب کے قریب لوگوں میں شامل ہیں جو فیس بک استعمال کرتے ہیں، تو اس ویک اینڈ پر فیس بُک میں سائن ان کرتے ہوئے آپ کو کوئی خاص تبدیلیاں نظر نہیں آئیں گی۔

جمعے کو متوقع، فیس بک کا حصص مارکیٹ میں داخلہ وقتی لکیر کو ہلا دینے والا تجارتی واقعہ ہو گا، تاہم صارفین کو شاید پسند یا ناپسند کرنے کے لیے کوئی نئی چیز نظر نہ آئے۔

لیکن اب سے کمپنی منافع کے بھوکے، نہ مڑنے والے سرمایہ کاروں کے دباؤ میں آ جائے گی جن کا مقصد آپ یعنی فیس بک کے صارف سےپیسے کا حصول ہو گا۔ “جیسے جیسے حصص کی قیمتوں کا دباؤ بڑھے گا حصہ داریاں ویسے ویسے بڑھتی جائیں گی۔”

موبائل آلات پر اپنی نیوز فیڈ چیک کرنے والے صارفین متوقع طور پر سب سے پہلے تبدیلیاں دیکھیں گے۔

“اگر آپ ایک ٹھوس تبدیلی چاہتے ہیں جو صارفین کے تجربے کو بدل دے گی، تو موبائل پر دیکھیں،” نئی ٹیکنالوجیز کی مشاورت مہیا کرنے والے ادارے آلٹی میٹر گروپ کی ریبیکا لیب نے کہا۔ “آپ کو اشتہارات نظر آئیں گے۔”

حیران کن طور پر 77 سے 96 ارب ڈالر کی عوامی مالیت کے باوجود فیس بک اپنی موبائل مصنوعات سے قریباً کوئی روپیہ نہیں کماتی، جہاں کوئی اشتہار نہیں دکھایا جاتا۔

موبائل صارفین کے لیے اشتہارات کے علاوہ ویب سائٹ صارفین کو بھی مزید کاروبار دوست سائٹ کی توقع رکھنی چاہیے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ کمپنیوں کے روایتی اشتہارات کا ریلا اسٹریم میں نظر آنے لگے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.