بچے کی بھوک سے موت کے ذمہ دار جوڑے پر مقدمے کی سماعت شروع

چیبا: چیبا کے ایک جوڑے پر پچھلے ہفتے مقدمے کی سماعت شروع ہوئی جن پر پچھلے سال اپنے چھوٹے بچے کی بھوک سے ہلاکت کا الزام ہے۔

یہ مقدمہ عام ججوں کے نظام کے تحت چلایا جا رہا ہے۔ مقدمے کے آغاز پر وکیل استغاثہ نے جیوری کو بتایا کہ سوشی (وفات پانے والا بچہ) آنتوں کی بندش میں مبتلا تھا چونکہ اس نے (بھوک سے مجبور ہو کر) بال اور اپنے ڈائپر کا کاغذ کھا لیے تھے۔

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ساتومی کوساکا (لڑکے کی ماں) جذباتی اور نفسیاتی طور پر اپنے خاوند کے اثر میں تھی جو اس سے 11 سال چھوٹا ہے، اور اس وجہ سے وہ بچے کی دیکھ بھال کے پیشہ ور معالجین سے مشورہ کرنے کے قابل نہیں تھی۔

جیوری 24 مئی کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.