بیجنگ: چین اور جاپان نے بدھ کو اعلی سطح کی بحری مکالمت کا انعقاد کیا جن میں ممکنہ طور پر غیر آباد جزائر کے ایک گروپ پر توجہ مرکوز کی گئی جو دونوں ممالک کے مابین جاری علاقائی تنازعے کی مرکزی وجہ ہیں۔
دونوں ممالک کے کے تعلقات مشرقی بحر چین میں واقع گیس فیلڈز اور جزائر، جنہیں جاپانی میں سین کوکو اور چینی میں دیاؤیُو کہا جاتا ہے، پر دعووں کے حوالے سے اکثر کھنچاؤ کا شکار رہے ہیں۔
2010 میں چین اور جاپان کے تعلقات کم ترین سطح پر آ گئے تھے جب جاپانی حکام نے ایک چینی کپتان کو متنازع جزائر کے علاقے میں اپنا جہاز چینی کوسٹ گارڈ کے جہازوں سے ٹکرانے پر حراست میں لے لیا تھا۔
چین کے اطراف میں واقع سمندروں میں علاقائی تنازعات علاقے اور دور نزدیک کے دوسرے ممالک کے لیے خدشات کا سبب بن رہے ہیں۔
چین اور فلپائن اس وقت جنوبی بحر چین میں جزائر کے گروپ پر اعلی سطح کے بحری تنازعے میں الجھے ہوئے ہیں، جن کے بارے میں دونوں ممالک دعوائے ملکیت کرتے ہیں۔