اقتصادی نمو کے اعداد و شمار کے مطابق جاپان بحالی کی راہ پر گامزن

ٹوکیو: جمعرات کو اعدا و شمار سے پتا چلا کہ تازہ ترین سہ ماہی میں جاپان کی معیشت اندازے سے تیزی کے ساتھ ایک فیصد کی شرح سے نمو پذیر ہوئی، جبکہ بڑھتی ہوئی مقامی طلب اور برآمدات میں اضافے نے اسے بحالی کے راستے پر گامزن رکھا۔

وزیر معیشت موتوہیسا فوروکاوا نے کہا کہ دنیا کی تیسری بڑی معیشت، جو پچھلے سال کے زلزلے و سونامی اور مہنگے ین نے کے ہاتھوں بری طرح پٹی ہے، کو اپریل سے جون کی سہ ماہی میں ممکنہ طور پر مزید بڑھاوا دیکھنے کو ملے گا، لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ نمو یورپ میں افراتفری سے متاثر ہو سکتی ہے۔

کیبنٹ آفس سے جاری کردہ ابتدائی اعداد و شمار سے پتا چلا کہ جنوری سے مارچ تک کی سہ ماہی میں پچھلے تین ماہ کے مقابلے میں گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ میں 1 فیصد اضافہ ہوا، جو تخمینہ شدہ 0.9 فیصد اضافے سے ذرا سا زیادہ ہے۔

یہ جاپان کی حقیقی جی ڈی پی نمو کا مسلسل تیسری سہ ماہی بن گئی، اگرچہ اسے مارچ 2011 کے تباہ کن زلزلے و سونامی کے بعد حکومت کے تعمیر نو کے اخراجات سے بھی سہارا ملا ہے۔

ڈیٹا کے حوالے سے اگر سالانہ پیمانے پر دیکھا جائے تو جاپان کی معیشت جنوری سے مارچ کے عرصے کے دوران 4.1 فیصد بڑھی، جس نے 3.5 فیصد اضافے کے اندازوں کو بھی غلط ثابت کر دیا۔

“ہمارے ملک کی معیشت اوپر کی طرف حرکت جاری رکھے ہوئے ہے،” فوروکاوا نے کہا۔

“آگے کی طرف دیکھیں تو مسلسل جاری تعمیر نو کی طلب اور مقامی طلب کی وجہ سے نمو کو مہمیز ملتی رہے گی،” انہوں نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.