ٹوکیو: این ٹی ٹی ڈوکومو نے 2012 کے گرما کی لائن اپ میں 19 نئے ماڈل متعارف کروائے ہیں جنہیں جون کے بعد جاری کیا جائے گا، جبکہ ان میں 16 اسمارٹ فونز، ایک ٹیبلٹ اور ایک بچوں کے لیے موبائل فون کے علاوہ ایک وائی فائی راؤٹر بھی شامل ہیں۔ ان آلات میں سے بہت سے ڈوکومو کے ایکس آئی (جسے “کروسی” پڑھا جاتا ہے) ایل ٹی ای موبائل نیٹ ورک کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔
ڈوکومو نے کہا کہ اس کی اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کی نئی لائن اپ، جس میں غیر معمولی طور پر وسیع و متنوّع خوبیوں والے آلات شامل ہیں، ایک ایسے وقت پر متنوّع ضروریات کو پوراکرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جب اسمارٹ آلات گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ روز مرہ زندگی کا ضروری اور ہر جگہ ساتھ رہنے والا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔
مثال کے طور پر آسان شدہ موبائل فون سیریز “راکو راکو” میں پہلی بار ٹچ اسکرین والے ایسے سمارٹ فون متعارف کروائے گئے ہیں جو مس کرنے پر اصل بٹن دبانے جیسا احساس مہیا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس فون کے صارفین پہلی بار “راکو راکو پاکے ہودائی” کی فلیٹ ریٹ پیکٹ سروس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔