اردونیٹ جاپان کی تیسری کامیاب سالانہ تقریب ٭ہانڈی٭ ریستوران میں منعقد ہوئی
رپورٹ۔نمائندہ خصوصی
اردونیٹ جاپان ۱۲مئی ۲۱۰۲ئ
جاپان کے نمبر ون آن لائین نیوز نیٹ اردونیٹ جاپان کی تیسری کامیاب سالانہ تقریب کا انعقاد چیبا پریفیکچر کے شہر نودا کے معروف پاکستانی ریستوران ٭ہانڈی ٭ میں ہوا۔ اس منفرد تقریب کی منفرد اور خصوصی بات یہ تھی کہ اتنی شاندار تقریب کا مہمانِ خصوصی کوئی نہ تھا گویا تمام مہمان ہی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئی۔تقریب کا آغاز بعد نمازِ مغرب ٹھیک وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے ہوا، جاپان کے زینت القراء قاری علی حسن نے اپنی مسحور کن آواز میں تلاوتِ کلام پاک کی، جاوید نیازی نے حمد و ثنا اور نعتِ رسولِ مقبولؐ کا شرف حاصل کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز مدیرِ اعلیٰ ناصر ناکاگاوا نے تمام مہمانانِ گرامی کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا اور جاپان میں مقیم نوجوان سینئر صحافی عرفان صدیقی جو روزنامہ جنگ گروپ، جیو نیوز، اخبارِ جہاں اور دی نیوز کے بیوروچیف ہیں کو دوعوتِ نظامت کے فرائض سونپے ، جنھوں نے بڑی خوبصورتی اور اختصار کے ساتھ اردونیٹ جاپان اور مدیرِ اعلیٰ ناصر ناکاگاوا کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسٹیج پر براجمان مہمانانِ گرامی اور معزز سینئر حضرات کو اردونیٹ جاپان کی تیسری سالانہ تقریب کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی دعوت دی۔ اسلامک سینٹر جاپان کے سابق صدر اور چوئو یونیورسٹی میں عربی کے پروفیسر مولانا حافظ ڈاکٹر سلیم الرحمان ،جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے صدر اور پاک جاپان نیوز کے چیئرمین اور صحافت میں ناصر ناکاگاوا کے استاد اور انھیں متعارف کروانے والے جناب چوہدری شاہد رضا، عالمی شہرتِ یافتہ اور عالمِ دین حسین خان، پاکستانی نژاد جاپانی شہری اصغر حسین، پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان، پاکستان مسلم لیگ ن جاپان (شمس) کے حافظ مہر شمس، پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور پاکستانی نژاد جاپانی شہری الطاف غفار، سائتاما کے صدر چوہدری نوید ، مسجد انوارِ مدینہ کے خطیب و امام حافظ فیض اللہ سعیدی ، اردونیٹ جاپان پر جاپانی زبان میں قرآن کا ترجمہ پیش کرنے والے سید کامل حسین رضوی ،جاپان میں پاکستان کے سیاحتی ، ثقافتی سفیر اور آوازِ اسلام کے بانی طاہر مجید نے خوبصورت الفاظ میں اردونیٹ جاپان کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے ناصر ناکاگاوا اور انکی ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔ سائیتاما میں دوستوں کا ہم خیال گروپ کے عامر فواد نے پنجابی میں ایک نظم کے ذریعہ ناصر ناکاگاوا اور اردونیٹ جاپان کی ستائش کی اور حاضرین سے خوب داد وصول کی، اس تقریب کے متوقع مہمانِ خصوصی اور اردونیٹ جاپان پر روزانہ قطعات بھیجنے والی معروف ادبی شخصیت محمد مشتاق قریشی جنھوں نے عذرِ علالت پیش کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی بننے سے معذرت کر لی تھی نے ایک خوبصورت نظم پیش کی جس پر تمام مہمانوں کی تالیوں سے ریستوران گونج اٹھا، معروف سماجی شخصیت اور اردونیٹ جاپان کے بین الاقوامی نمائندے ملک محمد افضل نے اظہارِ خیال کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت لوک انداز میں اردونیٹ جاپان اور ناصر ناکاگاوا کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تمام مقررین نے بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہایت ہی اختصار سے کام لیا جو اس تقریب کا خاصہ تھا۔ناصر ناکاگاوا نے اس تقریب کے موقع پر معروف جاپانی فلاحی و سماجی تنظیم ایشین پیپلز فریندشپ سوسائیٹی کے سربراہ کھاتو جورو کو بھی مدعو کیا تھا جنھوں نے ۹ جولائی سے ٹوکیو امیگریشن کے نئے قوانین کے بارے میں مختصر تفصیلات بتائیں ۔جاپان میں مسلم کمیونٹی کو درپیش سنگین و سنجیدہ مسئلہ مسلم قبرستان کے بارے میں تازہ ترین صورتِ حال سے آگاہ کرنے کے لئے ایباراکی مسلم قبرستان کے چیئرمین سید جاوید علی زیدی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جنھوں نے کمیونٹی میں پائے جانے والی قبرستان پروجیکٹ کے بارے بے چینی کو دور کرنے کے لئے اپنی وضاحت پیش کی ، قبرستان جس کے لئے گزشتہ دو سال قبل ۲۴ ملین ین کمیونٹی نے اکٹھے کرکے انھیں دیئے تھے مگر چند سو ملین کی کمی کے باعث قبرستان کا پروجیکٹ کھٹائی میں پڑا ہوا ہے ، سید جاوید زیدی نے اردونیٹ جاپان کے پلیٹ فارم سے کمیونٹی کو یقین دہانی کروائی کہ وہ سالِ رواں کے نومبر میں قبرستان میں تدفین کا آغاز کرنا چاہتے ہیں مگر بقیہ سات ملین کی رقم جمع کرنے میں انکی مدد کی جائی۔
اردونیٹ جاپان کی یہ تقریب جو ٹوکیو سے پچاس کلو میٹر دور چیبا پریفیکچر کے شہر نودا میں منعقد ہوئی جس میں دور درآز کے علاقے کھاناگاوا،سائیتاما، ٹوکیو،ایباراکی، توچیگی، تھویاما، ناگانواور فوکوشیما پریفیکچر سے اردونیٹ جاپان کے پرستار اور ناصر ناکاگاوا کے قریبی دوستوں ، پی پی پی،پاکستان مسلم لیگ،تحریکِ انصاف،منہاج القرآن، اسلامک ٹرسٹ جاپان، اسلامک سرکل آف جاپان، ادیب،شعراء ، کالم نگار ، میاں انٹرنیشنل ، فیاض ٹریول ،کرکٹرز،پاکستان ایسوسی ایشن جاپان،نیشنل بنک آف پاکستان، پی آئی اے اور جاپانی تنظیموں کے سربراہوں اور جاپان میں کامیاب ترین کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ سو کے لگ بھگ پاکستانیوں اور جاپانیوں نے شرکت کی۔میڈیا کے چوہدری شاہد رضا، شیخ فیاض، محمد انور میمن، امتیاز خان اور میاں اکرم نے خصوصی شرکت کی۔
آخر میں تقریب کے میزبان ناصر ناکاگاوا نے تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کیا ، اس تقریب کو سپانسر کرنے والے میزبانوں میں معروف کرکٹر ،پاک جاپان آٹو موبائل کے صدر جاوید نیازی، پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ایباراکی کے جنر ل سیکریٹری مہر محمد اشفاق ، تحریکِ انصاف کے سینئر ارکان محمد ندیم اور ظفر
اقبال تھے ۔تقریب رات گیارہ بجے اپنے اختتام کو پہنچی اور ترکی کے معروف بزرگ شیخ نعمت اللہ صاحب نے اجتماعی دعا کروائی۔
ہانڈی ریستوران کے روحِ رواں محمد ادریس ، مقصود احمد اور ناصر اکاگاوا کے قریبی دوستوں ملک سلیم، امجد ڈوگر، ھاجی قیصر،انعام الحق اور ہانڈی کے عملے نے تمام مہمانوں کے لئے عزت و احترام سے ضیافت کا اہتمام کیا۔ناصر ناکاگاوا نے اعلان کیا کہ اردونیٹ جاپان کی اگلی تقریب انشاللہ تعالیٰ کھاناواگاواپریفیکچر میں کی جائے گی جسکے لئے پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اور پی پی پی کے جیالے مدینہ موٹرز کے صدر اور یوکوہاما دربار ریستوران کے روحِ رواں حاجی الیاس نے سپانسر کے لئے پیشکش کی ہے
[nggallery id=115]