ٹوکیو: دنیا کے سب سے بڑے کمیونیکیشن ٹاور اور دوسری بڑی عمارت ٹوکیو اسکائی ٹری کو منگل کی صبح عوام کے لیے کھول دیا گیا۔
سیاحتی اہلکاروں کو امید ہے کہ 634 میٹر اونچا ٹاور زائرین کے لیے بڑی کشش کا باعث ہو گا۔ بقیہ اسکائی ٹری میں دفتری عمارات، ایک ایکیوریم اور کوئی 300 کرائے پر دستیاب جگہیں شامل ہیں۔
توبو ریلوے کو، جو ٹوکیو اسکائی ٹری کو چلاتا ہے، کو امید ہے کہ یہاں ہفتہ وار ہزاروں زائرین آئیں گے۔ ٹوکیو اسکائی ٹری گوانگ ژو، چین کے 600 میٹر اونچے کینٹن ٹاور اور ٹورنٹو کے 553 میٹر اونچے سی این ٹاور سے زیادہ بلند ہے۔
یہ انسانی ہاتھوں سے بنا دنیا کا دوسرا سب سے اونچا ڈھانچہ ہے، جبکہ اس سے اونچی صرف ایک عمارت 828 میٹر اونچی دوبئی کی برج الخلیفہ ہے۔
ایک ترجمان کے مطابق، تقریباً 580,000 کارکنوں نے اس کی تعمیر میں حصہ لیا، جبکہ اس کے ٹاور پر ہی 65 ارب ین کی لاگت آئی۔
ٹوکیو اسکائی ٹری دارالحکومت کے اونچے مغربی حصے کی آب و تاب کو اپنے سائے میں لے لے گا، جہاں پہلے ہی 333 میٹر اونچا ٹوکیو ٹاور موجود ہے۔ یہ ٹاور 1958 میں تعمیر کیا گیا اور جنگ عظیم کے بعد جاپان کی تیز رفتار ترقی کی ضرب المثل بن گیا تھا۔