مائیکرو چپ ساز رینی ساس کی جانب سے 6000 ملازمتیں ختم کرنے کی اطلاع

ٹوکیو: جاپان کے سب سے بڑے روزنامے نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ منافع کی طرف لوٹنے کی جد و جہد میں مصروف جاپانی مائیکرو چپ ساز ادارہ رینی ساس الیکٹرونکس 6000 ملازمتیں یا اپنی افرادی قوت کا 15 فیصد ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

یومیوری شمبن نے ذرائع کا حوالہ نہ دیتے ہوئے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ فرم، جو پوری دنیا میں 42,000 ملازمین کو روزگار فراہم کرتی ہے، تازہ کیپٹل کی مد میں 50 ارب ین کے حصول کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔

اس نے مزید کہا کہ ملازمتوں میں کمی زیادہ تر رضاکارانہ ریٹائرمنٹوں کی صورت میں کی جائے گی۔

رینی ساس، جسے مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال میں 62.6 ارب ین کا خسارہ ہوا، نے یومیوری کی رپورٹ کی تصدیق کرنے سے انکار کیا، اور مختصر بیان میں مزید کہا کہ اس نے ملازمتوں میں کمی پر کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

فروری میں رینی ساس نے دوسرے الیکٹرونکس دیوؤں پیناسانک اور فوجیتسو کے ہمراہ کہا تھا کہ وہ چپ سازی کے میدان میں مشترکہ منصوبہ شروع کرنا چاہتے ہیں، چونکہ تینوں کمپنیوں کو عالمی طور پر مقابلے بازی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

رینی ساس آٹو انجنوں اور بریک سسٹم مائیکرو کنٹرولرز کی عالمی مارکیٹ میں بڑا کھلاڑی رہا ہے، تاہم اس کی پیدواری صلاحیت کو پچھلے برس شمال مشرقی جاپان میں آنے والے زلزلے و سونامی نے بری طرح نشانہ بنایا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.