ٹوکیو: اداکار و ہدایتکار تاکیشی “بیٹ” کیتانو نے پیر کو ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ انہوں نے ٹاک شو میں ہم جنس پرست شادیوں کے خلاف اہانت آمیز کلمات استعمال کیے تھے۔ ان کلمات نے گے حقوق کا پرچار کرنے والوں کی تنقید کو دعوت دی تھی۔
کیتانو، جن کی یاکوزا گینگسٹرز پر بنی فلمیں پوری دنیا میں مقبول ہیں، نے ایک مقبول عام حالات حاضرہ کے پروگرام میں اپنے تبصرے سے ایکٹوسٹوں کو اشتعال دلا دیا تھا، جب مہمانوں سے پوچھا جا رہا تھا کہ باراک اوباما کی طرف سے ‘گے’ شادیوں کی حمایت پر ان کا کیا خیال ہے۔
اس ماہ کے شروع میں باراک اوباما پہلے امریکی صدر بن گئے تھے جنہوں نے ‘گے’ شادیوں کی کھلے عام حمایت کی جبکہ اس معاملے پر امریکہ میں متضاد آراء پائی جاتی ہیں۔