جاپان کا اپریل کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 520.3 ارب ین ہو گیا

ٹوکیو: وزارت خزانہ نے بدھ کو کہا کہ جاپان کو اپریل میں توقعات سے بڑھ کر 520.3 ارب ین کا خسارہ ہوا ہے چونکہ توانائی کی زیادہ لاگتوں نے درآمدات کے بل کو بڑھا دیا ہے۔

یہ خسارہ اپریل 2011 کے 477.7 ارب ین کے تجارتی خسارے سے بڑا تھا، جب جاپان بڑے پیمانے سے زلزلے و سونامی کی زد میں آیا تھا جس کی وجہ سے دنیا کی تیسری بڑی معیشت تاراج ہو کر رہ گئی۔

یہ ماہرین اقتصادیات کے تخمینہ شدہ 470 ارب ین کے خسارے سے بھی زیادہ تھا۔

اپریل میں پچھلے برس کے مقابلے میں برآمدات 7.9 فیصد کے حساب بڑھ کر 5.57 ٹریلین ین ہو گئیں، جن کی بڑی وجہ گاڑیوں اور گاڑیوں کے پرزہ جات کی کھیپوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.