ٹوکیو اسکائی ٹری کی لفٹیں افتتاحی روز تیز ہواؤں کے باعث بند

ٹوکیو: تیز ہواؤں نے دنیا کے سب سے اونچے ٹاور، ٹوکیو اسکائی ٹری کے آپریٹروں کو افتتاحی روز ہی لفٹیں بند کرنے پر مجبور کر دیا جس سے کچھ زائرین 450 میٹر اونچے آبزرویشن ڈیک پر ٹنگے رہ گئے۔

جاپانی دارالحکومت کی تازہ ترین کشش کے افتتاح کے ساتھ ہی دسیوں ہزار لوگ اونچائی سے شاندار نظارے دیکھنے کی امید لیے 634 میٹر اونچے ٹاور پر امڈ آئے تھے۔

یہ بندش قریباً شام چھ بجے کے قریب واقع ہوئی، جب ٹاور کے آپریٹرز نے 350 میٹر کی اونچائی پر واقع ایک آبزرویشن ڈیک کو 450 میٹر کی اونچائی پر واقع دوسرے ڈیک سے ملانے والی دو لفٹوں کو حفاظتی نکتہ نگاہ سے قریباً 30 منٹ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.