اپوزیشن کی جانب سے ٹیکس معاہدے کا عندیہ، حکومت کے خرچی منصوبوں میں کٹوتی کی شرط

ٹوکیو: جاپان کی بڑی اپوزیشن جماعت نے ٹیکس بڑھانے کے مجوزہ بل پر مہینوں کی ٹال مٹول کے بعد بظاہر سمجھوتے کا اشارہ دیا ہے، جب ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ وہ ٹیکس منصوبے پر حکومت سے تعاون کر سکتے ہیں بشرط وہ ویلفیئر پر خرچ کرنے کے مہنگے وعدوں سے پیچھے ہٹ جائے۔

وزیر اعظم یوشیکو نودا کو 2015 تک ٹیکس 5 فیصد بڑھانے کے اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے پارلیمان کے ایوان بالا کو کنٹرول کرنے والی اپوزیشن کی حمایت درکار ہے۔ یہ ٹیکس منصوبہ جاپان کے بڑھتے ہوئے حکومتی قرضے میں کمی کی کوششوں کے سلسلے میں پہلا قدم گردانا جاتا ہے۔

اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے حالیہ مہینوں میں نودا کی طرف سے تعاون کی اپیل کو بار بار رد کیا ہے، ان کے منصوبے میں خرچ کے مقابلے میں بچت کی کمی پر تنقید کی ہے اور زبردستی قبل از وقت انتخابات کرانے کے لیے قانون سازی کا عمل بلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔

پچھلے ہفتے ایل ڈی پی نے اپنا منصوبہ پیش کیا جس میں بھی اگرچہ ٹیکس میں 10 فیصد تک اضافے کی شق شامل ہے تاہم یہ فوائد کے حوالے سے اتنا سخی نہیں ہے۔

ایل ڈی پی کی پالیسی ریسرچ کونسل کے قائم مقام سربراہ یوشیماسا ہایاشی نے کہا کہ یہ منصوبہ حکومت کے ساتھ تعاون کی بنیاد کا کام دے سکتا ہے۔
ہایاشی نے سوال پوچھنے پر کہ آیا فوائد جیسا کہ کم آمدنی والے پنشنروں کے لیے 70,000 کی گارنٹی شدہ تنخواہ، میں کمی اور اپوزیشن کی جانب سے دو مذمت شدہ وزراء کی برطرفی ٹیکس بل پاس کرنے کا راستہ ہموار کر سکتی ہے یا نہیں، تو انہوں نے کہا “ہاں”۔

نودا نے اس بل کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہوا ہے اور کہہ چکے ہیں کہ وہ اس منصوبے میں تبدیلیوں پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.