بینک آف جاپان کی جانب سے انتہائی کم شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں

ٹوکیو: بینک آف جاپان نے بدھ کو اپنی شرح سود صفر اور اعشاریہ ایک فیصد کے مابین بلا ترمیم ایسے ہی رہنے دی اور کہا کہ اس کے پاس 70 ٹریلین ین کا اثاثہ جات خریدنے کا پروگرام بھی تیار ہے۔

پالیسی بورڈ کی دو روزہ میٹنگ کے بعد ملک کے مرکزی بینک نے کہا کہ شرح سود کو مستحکم رکھنے پر متفقہ ووٹ آیا، جبکہ اس نے مزید نوٹ کیا کہ تفریط زر کے برسوں نے دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت سے اپنا خراج لینا جاری رکھا۔

“بینک کو احساس ہے کہ جاپانی معیشت کو تفریط زر پر قابو پانے کے نازک چیلنج سے نمٹنا اور قیمتوں کے استحکام کے ساتھ قابل برداشت شرح نمو کے راستے پر واپس پلٹنا ہے،” اس نے ایک بیان میں کہا۔

پچھلے ماہ بینک آف جاپان نے نرمی کے اقدامات کےتازہ ترین سلسلے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد گرتی قیمتوں کے برے اثر سے نکلنا تھا، جبکہ اس نے مزید کہا تھا کہ وہ اپنا اثاثے خریدنے کا پروگرام 5 ٹریلین ین سے 70 ٹریلین ین کی موجودہ شرح تک بڑھا دے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.