اینٹی وہیلنگ لیڈر کا کہنا ہے کہ مجرمانہ حوالگی اس کی مہم کو نہیں روک پائے گی

فرینکفرٹ: بحری حیوانی زندگی سے متعلق ایکٹیوسٹ پاؤل واٹسن، جو اس وقت جرمنی میں ضمانت پر ہے جبکہ اسے کوسٹا ریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ زیر غور ہے، نے منگل کو قسم کھائی کہ اس کی مہم جاری رہے گی چاہے اس پر مقدمہ چلے یا جیل ہو۔ “وہ نہیں رکیں گے،” اس نے اے ایف پی کو ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں کہا۔

واٹنس سی شیفرڈ کنزرویشن سوسائٹی کا لیڈر ہے، جس کے جہازوں کے متعلق اس نے کہا کہ وہ “جنوبی بحر الکاہل میں شارکوں، جنوبی سمندروں میں وہیلوں کے محفوظ علاقے اور تاجی، جاپان میں ڈولفنوں کا دفاع جاری رکھیں گے”۔

“اگرچہ میرے پاس یہ یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں کہ کوسٹا ریکا کا قانونی نظام مجھے منصفانہ مقدمے کا موقع فراہم نہیں کرے گا، تاہم مجھے خدشہ عدالتی نظام سے نہیں، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ کوسٹا ریکا کی شارک فِن مافیا نے میرے سر کی قیمت لگا رکھی ہے اور کوسٹا ریکا کی کوئی بھی جیل میرے خلاف اس مہلک سودے کی تکمیل کا بڑا اچھا موقع فراہم کر دے گی،” اس نے کہا۔

واٹسن پر “ایک جہاز کے عملے کو خطرے میں ڈالنے” کا الزام ہے۔

اس نے کہا کہ یہ بات غیرمعمولی ہے کہ تحویل مجرم کا حکم “نسبتاً چھوٹے جرم” پر دیا جا رہا ہے، “جس میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا اور کسی املاک کو نقصان نہیں پہنچا”۔

واٹسن نے خیال ظاہر کیا ہے کہ تحویل مجرم کے حکم پر عملدرآمد کے سلسلے میں جاپان جرمنی پر “دباؤ ڈالنے” کی وجہ ہو سکتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.