شیبویا سب وے میں چاقو سے حملے پر آدمی زیر حراست

ٹوکیو: پولیس نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے ایک 32 سالہ آدمی کو حراست میں لیا ہے جس نے مبینہ طور پر پیر کی رات شیبویا سب وے میں ایک آدمی کو چاقو سے گھائل کر دیا تھا۔

نشانہ بننے والے 53 سالہ اخبار فروش کو پیر کی رات چھ بجے فوکوتوشین سب وے پر اس کے دھڑ کے دائیں جانب اور اس کے دائیں کان کے پیچھے اس وقت چاقو سے گھائل کر دیا گیا جب وہ پلیٹ فارم پر اترنے والے ایسکلیٹر پر اپنے حملہ آور کے ساتھ بحث میں مشغول تھا۔ پولیس نے حملہ آور کے بیگ میں ایک 30 سینٹی میٹر بلیڈ والا چاقو پایا جو ان کے خیال میں حملے میں استعمال ہوا تھا۔

پولیس کی تفتیش کے دوران واتانابے (حملہ آور) نے پولیس کو بتایا کہ وہ متاثرہ شخص کی طرف سے ایسکلیٹر پر کندھا لگنے کی وجہ سے غصے میں آ گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی وجہ بننے والے حالات کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں ان خطوط پر تفتیش بھی شامل ہے کہ واتانابے کیوں اپنے ساتھ اتنا بڑا چاقو لیے پھر رہا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.