شیزوؤکا: صوبہ شیزوؤکا کے ایک شہر نے بدھ سے سونامی کے ملبے کو جلانا شروع کر دیا۔
شیمادا شہر نے اس سے قبل مارچ میں 10 ٹن ملبے کو جلا کر آزمائشی طور پر تلفی کی تھی۔ شہر نے راکھ اور نکلنے والی گیسوں کا تابکار سیزیم اور دوسرے عناصر کے لیے معائنہ کیا۔ ان کے درجات حفاظتی معیارات سے اچھے خاصے نیچے تھے۔ اس کے بعد شہر نے مزید ملبہ قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔
شیمادا کے مئیر کاتسورو ساکورائی نے کہا کہ ان کا شہر راکھ کو تابکار عناصر کی موجودگی کے لیے جانچنا جاری رکھے گا۔
بدھ کو تلفی کے عمل کے دوران رہائشیوں کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ گائیگر کاؤنٹرز کے ساتھ آئیں اور ملبے میں بذات خود تابکار مادوں کے درجے کی پیمائش کریں۔
شیمادا صوبہ ایواتے کے یامادا اور اوتسوچی کے قصبوں سے سالانہ پانچ ہزار ٹن لکڑی کا ملبہ قبول کرے گا۔ یہ ملبہ شہر کے عمومی کوڑے کے ساتھ ہی جلا کر تلف کیا جائے گا۔
تاہم چائے کی کاشت کرنے والے اور ہاؤس وائفز اب بھی تلفی کے لیے سونامی کے ملبے کی مخالف ہیں۔
شیمادا توہوکو ریجن سے باہر سونامی کا ملبہ قبول کرنے والا صرف پانچواں شہر ہے۔