قتل و خودکشی کے دوہرے واقعے میں عورت نے کوئلہ جلا کر تین بچوں اور اپنی جان لے لی

فوکوکا: پولیس نے بدھ کو کہا کہ فوکوکا میں ایک عورت اور اس کے تین بچے قتل و خودکشی کے دوہرے واقعے میں ہلاک ہو گئے جب ان کی لاشیں ایک کار سے دریافت ہوئیں۔

پولیس کے مطابق، بچوں کے منگل کو اسکول نہ جانے کے بعد ان کی دادی اور اسکول کی ایک استانی ان کو ڈھونڈ رہی تھیں۔ انہوں نے ان کی لاشیں فوکوکا میں ایک اپارٹمنٹ بلاک کے باہر پارکنگ لاٹ میں صبح پونے بارہ بجے کے قریب پائیں۔

28 سالہ ماں اور اس کے تین بچے، جن کی عمر 6، 9، 10 سال تھی، کو کار میں پایا گیا جس میں کوئلہ جلانے والا برنر بھی موجود تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاندان کی لاشوں زخموں کے نمایاں نشانات موجود نہ تھے اور ان کا خیال ہے کہ یہ چاروں کاربن مونو آکسائیڈ کے زہریلے اثرات کی وجہ سے آکسیجن کی کمی کا شکار ہو کر ہلاک ہوئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.