چین نے جاپان کا اعلی سطح کا فوجی دورہ منسوخ کر دیا

بیجنگ: چین نے بدھ کو کہا کہ اس نے جاپان کا ایک اعلی سطح کا فوجی دورہ منسوخ کر دیا ہے، جبکہ دونوں ہمسایہ ممالک غیر آباد جزائر کی ایک زنجیر اور حال ہی میں ٹوکیو میں ایغور سمپوزیم کے انعقاد، جس نے بیجنگ کو غصہ دلا دیا تھا، پر ایک دوسرے سے توُ توُ میں میں میں مصروف ہیں۔

وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ طاقتور مرکزی ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین اور چین کے اعلی ترین فوجی افسر گوؤ بوکسیونگ وطن میں “ذمہ داریوں” کی وجہ سے جاپان کا دورہ نہیں کریں گے۔

یہ منسوخی اس وقت سامنے آئی ہے جب چین نے جاپان کو پچھلے ہفتے ٹوکیو میں منعقد ہونے والی ورلڈ ایغور کانگریس کی اجازت دینے پر سخت نکتہ چینی کا نشانہ بنایا تھا۔ بیجنگ انہیں جلا وطن “چین مخالف” علیحدگی پسند گروہ گردانتا ہے۔

کئی ایک سیاسی تنازعات کے باوجود چین اور جاپان مضبوط تجارتی شراکت دار ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.