فیس بک کے حصص کی عوامی فروخت پر مقدمات کی بوچھاڑ

نیویارک: فیس بک، اس کے انڈر رائٹرز (حصص فروخت کنندہ بینک وغیرہ) اور نسڈک (نیو یارک) اسٹاک ایکسچینج کے خلاف بدھ کو مقدمات کا ڈھیر لگنا شروع ہو گیا، جس کی وجہ مشتعل سرمایہ کار ہیں جو کمپنی کے حصص کی عوامی فروخت کے فوراً بعد ان کی قیمت میں 16 ارب ڈالر کی کمی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا ازالہ چاہتے ہیں۔

فیس بک نے کہا کہ وہ “پرزور طریقے سے” اپنا دفاع کرے گا اور اس نے اپنے خلاف آدھی درجن کے قریب تیار ہونے والے مقدمات میں سے پہلے کی پیشی کے موقع پر اپنے اور اپنے بینکرز کے خلاف الزامات کو مسترد کیا۔

ان کلاس ایکشن مقدمات میں الزام لگایا گیا ہے کہ فیس بک، اور حصص تقسیم کرنے والے دوسرے اداروں مورگن اسٹینلے، گولڈ مین ساچیز اور وال اسٹریٹ کے دوسرے بڑے بینکوں نے چھوٹے سرمایہ کاروں سے اہم معلومات چھپائیں جو انہوں نے بڑے ادارہ جاتی گاہکوں کے ساتھ بانٹی تھیں۔

اس کے ساتھ ساتھ، میسا چوسٹس کی ریاستی حکومت نے مرکزی انڈر رائٹر مورگن اسٹینلے کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں اس سے بڑے پیمانے کی حصص فروخت سے قبل معلومات افشاء کرنے پر سوال کیا گیا ہے۔

کمپنی کے حصص کی قیمت بدھ کے لین دین میں ذرا سا بہتر ہوئی اور 3.2 فیصد کے اضافے سے 32 ڈالر فی حصص ہو گئی تاہم یہ 38 ڈالر کی قیمت سے اچھی خاصی کم رہی جو سرمایہ کاروں نے ابتدائی پیشکش میں خریداری کے لیے ادا کی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.