استنبول، ٹوکیو، میڈرڈ 2020 کے اولمپکس کی بولی میں حصہ لینے والے پہلے شہر

کیوبک سٹی: استنبول، ٹوکیو اور میڈرڈ نے عالمی اولمپک کمیٹی کی بدھ کو ہونے والی میٹنگ میں 2020 کے اولمپک مقابلوں کے خواہشمند شہروں کا پہلا مرحلہ پار کرنے والے شہر بن گئے۔

اولمپک کمیٹی نے نیوز کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ باکو اور دوہا کو مقابلے سے خارج کر دیا گیا ہے۔

اولمپک کمیٹی بیونس آئرس میں 7 ستمبر، 2013 کو ہونے والی میٹنگ میں حتمی رائے شماری کے ذریعے فیصلہ کرے گی کہ 2020 کے اولمپکس کا میزبان کون سا شہر ہو گا۔

اس مرحلے پر معیار کو سخت کرتے ہوئے اولمپک کمیٹی کے اہلکار یہ دیکھ رہے تھے کہ کوئی شہر کھیلوں کے بڑے مقابلے کو سپورٹ کرنے، ان کی ٹرانسپورٹ کی تنظیم اور انفراسٹرکچر جیسے دوسرے معاملات کو ایونٹ کے انعقاد سے قبل مکمل کرنے جیسے چیلنجز سے نمٹنے کی کتنی صلاحیت رکھتا ہے۔

جاپان کے اولمپکس کی میزبانی کے منصوبے کو بڑے پیمانے پر توصیف ملی ہے جبکہ اولمپک کمیٹی کے اراکین نے پچھلے سال کے سونامی اور ایٹمی بحران کے باوجود اولمپکس میزبانی کے لیے آگے بڑھنے پر جاپانی عوام کی استقامت کو بھی سراہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.