سئیول: امریکی فوج نے منگل کو پرزور انداز میں میڈیا رپورٹ کی تردید کی کہ اسپیشل فورسز کے چھاتہ برداروںکو انٹیلی جنس اطلاعات کے حصول کے مشن کے لیے شمالی کوریا میں اتارا گیا ہے، اور اس نے کہا کہ ذرائع کی بات کا غلط مطلب اخذ کیا گیا۔
حالات حاضرہ کے میگزین دی ڈپلومیٹ نے برگیڈئیر جنرل نیل ٹولی، جنوبی کوریا میں کمانڈر اسپیشل فورسز، کے حوالے سے کہا تھا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے فوجی “خصوصی اطلاعات اکٹھی کرنے والے مشنز” کے لیے سرحد پار اتارے گئے تھے۔
“اگرچہ اسپیشل آپریشن فورسز (ایس او ایف) کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک اطلاعات اکٹھی کرنا بھی ہے، تاہم ایس او ایف نے کبھی بھی جوانوں کو شمال کی جانب اطلاعات کے حصول کے مشن پر نہیں بھیجا،” انہوں نے ایک بیان میں کہا۔