پاکستان جاپان فرینڈسپ بازارکی کامیابی میں ان لوگوں کا ہاتھ زیادہ ہے جو سکرین پر نہیں تھے
میں تعریف کرنے اور کروانے کا قائل تو نیں
لیکن قیصر صاحب کی انتھک محنت کی تعریف نہیں کی تو یہ بہت بڑی نا انصافی ہوگی مجھے معلوم ہے کہ قیصر صاحب نے کس طرح بھاگ دوڈ کر کے ریسٹورنٹ اور شاپس والوں کو قائل کیا
نہ دن دیکھی نہ رات کبھی ٹرین …کبھی ٹیکسی اور کبھی کڑی دھوپ میں پیدل ان کا ایک پائوں میتو میں اور دوسرا ٹوکیو میں ہوتا تھا اور بازار کی کامیابی میں ان کا بڑا ہاتھ ہے ان کے علاوہ اوقاں ساں جو اتنی عمر رسیدہ ہونے کے باوجود اتنا کچھ کر گئی جس کی جتن تعریف کی جائے کم ہے اوقاں ساں نے پاکستان بازار کے انعقاد کے لئے دن رات ایک کر دئے اور اوقاں ساں کو بیک اپ کرنے والے ان کے خاند اور بیٹے نے جو کچھ کر دیکھایا وہ بھی لاجواب تھا اور اوقاں ساں کی کولیگ شودو ساں اور ان کے خاند نے ان کا بھرپور ساتھ دیا
اس کے علاوہ آخری وقت میں بازار کو کامیاب کرنے والے پاکستانی سپانسرز کا بھی شکریہ جن میں بول پاک والے لوگ
اور آفریدی ٹریڈنگ کے رضا خان شامل ہیں
اس کے علاوہ جناب خاور صاحب (خاور کھوکھر ، لکھاری) کا بھی بازار میں ٹرک بھر کر پینے کا پانی لانے کا شکریہ
میں پاکستان ایمبیسی جاپان ٹوکیو کا بھی شکریہ ادا کروں کا اور تعریف کروں گا کہ اتنی مصروفیت کے باوجود وہ
بازار کی کامیابی کے لئے رہنمائی کرتے رہے خاص طور پر سفیرِ پاکستان جناب نور محمد جادمانی صاحب اور جناب ڈپٹی چیف اف مشن جناب اسد گیلانی صاحب اور آخر میں ان تمام رضاکاروں کا شکریہ جن کے بغیر یہ بازار ناممکن تھا وہ لوگ جنہوں نے سٹیج پر فرفارم کیا اور وہ جو سارا دن مہمانوں کی رہنمائی کرتے رہے اور گند کچرا اٹھاتے رہے قابلِ تعریف ہیں صدیق رسٹورنٹ کے روح رواں رمضان صدیق کا بھی شکریہ جو رضاکاروں کو مفت کھانا اور مشروب فراہم کرتے رہے سابق ڈیپٹی چیف آف مشن ایمبیسی اف پاکستان ٹوکیو جناب امتیاز احمد صاحب کا بھی تہے دل سے شکریہ کہ وہ خاص طور پر اباراکی بازار کے لئے رکے اور بازار کو رونک بخشی تمام لوگوں کا شکریہ جس نے بھی بازار کی کامیابی کے کئے تھوڑا بہت کیا اور امید ہے کہ ائندہ بھی پاکستان کے سافت امیج کے لئے اسی طرح کی محنت کرتے رہیں گے شکریہ ۔۔۔۔۔راشد صمد خان