ٹوکیو۔۔۔۔ رپورٹ شاہد مجید
ٹوکیو سے تقریبا 120کلو میٹ کی دوری پر اباراکی کین کے مرکزی شہر میتو میں
جاپان اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے 60سال مکمل ہونے کے سلسلے میں پاکستان جاپان فرینڈ شپ بازار کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان و جاپانی سمیت دیگر ایشائی ملکوں کی کمیونٹی کی نے بھی بھر پور شرکت کی 26اور27مئی کو جاری بازار میں دور دراز سے پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کر کے
بازار کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔
اس بازار کی خصوصیت یہ تھی جاپان میں دینی تنظیموں نے نہ صرف اپنے اپنے نمائندوں سمیت شرکت کی بلکہ مذہبی کتابوں پر مشتمل سٹالز بھی لگائے سفارتخانہ پاکستان بھی اس سلسلے میں پیش پیش رہا۔
اتوار کے دور سفارتخانہ پاکستان کے ٹوکیو کے پریس اثاشی جان عالم آمزیسی ڈھول کی تھاپ پر شائقین کے ساتھ ہاتھوں میں ڈال کر بھنگڑا ڈالتے تھے
بازار کا انعقاد میتو شہر کے ہائی وے کے انٹر سے قریب کائی راک اِن پارک میں کیا گیا تھا۔
پاکستانی کھانوں،ملبوسات سری لنکا جاپانی اٹالین کھانوں کے اسٹالز لگانے کے ساتھ ساتھ پتنگ بازی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا پرو گرام مختلف حصوں میں شاندار طریقے سے سر انجام دیا گیا۔
پرو گرام کے آخری حصے میں سب نے مل کر جیوے جیوے پاکستان گایا۔چیمبر آف کامرس کے چیئرمین ذوالفقار علی ذلفی کی خوبصورت آواز میں بچوں بو ڑھوں نو جوانوں خواتین نے بھی جیوے جیوے پاکستان گایا پروگرام کے آخر میں منتظمین کو باری باری اسٹیج پر بلایا گیا جنہوں نے شرکت کرنے والے تمام حضرات اور تعاون کرنے والے تمام حضرات کا شکریہ ادا کیے
[nggallery id=116]