جاپان نے شامی سفیر کو ملک چھوڑنے کا کہہ دیا

ٹوکیو: وزارت خارجہ نے بدھ کو کہا کہ جاپان نے ٹوکیو میں تعینات شامی سفیر کو ملک چھوڑنے کا کہہ دیا ہے، جبکہ دمشق حکومت پر سفاکانہ قتل عام کے الزامات کی وجہ سے عالمی اشتعال بڑھتا جا رہا ہے۔

ٹوکیو کا یہ اقدام اس کے بہت سے مغربی اتحادیوں کی طرز پر اٹھایا گیا ہے جنہوں نے حولہ میں سویلینوں کے قتل عام پر نفرت کا اظہار کرتے ہوئے شامی سفیروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔

“جاپانی حکومت نے یہ اقدام دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر اٹھایا ہے،” وزیر خارجہ نے کہا۔

کوچیرو گیمبا نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ جاپان شام کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم رکھے گا۔

منگل کو آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، اسپین اور امریکہ نے اپنے ممالک میں اعلی ترین شامی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا تھا تاکہ صدر بشار الاسد کی حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

الاسد کے 14 ماہ طویل کریک ڈاؤن پر مغرب کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی علامات پیدا ہونے پر بیلجیم نے شام میں غیر ملکی فوجی موجودگی کا کہا ہے اور فرانسیسی صدر فرانکوئس ہولاند نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سربراہی میں مسلح افواج کا استعمال ممکن ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.