ٹوکیو: پولیس نے منگل کو کہا ایک مشتبہ چور شیبویا میں پکڑے جانے سے بچنے کے لیے بھاگنے کی کوشش میں ایک عمارت کی بالکونی سے قریبی عمارت کی چھت پر چھلانگ لگاتے ہوئے اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھا۔
پولیس نے کہا کہ انہوں شیبویا کے اپارٹمنٹ بلاک سے ایک کمپنی کی جانب سے پیر کو دوپہر دو بجے ہنگامی کال وصول کی، جس میں کہا گیا تھا کہ ایک آدمی غیر قانونی طور پر دفاتر میں داخل ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق، یہ 30 سالہ مشتبہ شخص چوری چھپے دفتر میں گھس آیا تھا اور لنچ سے واپس آتے کمپنی کے ایک ملازم نے اسے دیکھ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آدمی نے عمارت کی بالکونی سے ہمسایہ عمارت کی چھت پر چھلانگ لگا کر بھاگنے کی کوشش کی جس کے دوران اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
جب افسران موقع پر پہنچے تو یہ آدمی عمارت کی چھت پر پڑا ہوا تھا اور زخمی ہونے کی وجہ سے حرکت سے معذور تھا۔ انہوں نے اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے سے قبل مداخلت بیجا اور اقدام نقب زنی کے الزامات کے تحت زیر حراست لے لیا۔ پولیس نے کہا کہ یہ شخص جیسے ہی صحتیاب ہوا، وہ اس سے پوچھ گچھ کریں گے۔