سائیتاما ایکسپریس وے کریش میں 2 ہلاک

سائیتاما: کان ایتسو ایکسپریس وے واقع میساتو، صوبہ سائیتاما پر بدھ کی رات ایک بڑے ٹرک کے اسٹیشن ویگن سے ٹکرانے کی وجہ سے دو لوگ ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، یہ حادثہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب پیش آیا۔ اسٹیشن ویگن کے پیچھے سے ٹرک آ کر لگا اور اسے حفاظتی جنگلے میں جا مارا، جس سے اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے ڈرائیور اور مسافر ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مرنیوالوں کی صنف یا عمر کا پتا لگانے سے قاصر تھے۔

ٹرک کے 40 سالہ ڈرائیور کو کریش میں معمولی زخم آئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایکسپریس وے کا متعلقہ حصہ جمعرات صبح پونے چار بجے تک بند تھا۔

پولیس اس وقت ڈرائیور سے پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.