ٹوکیو: سافٹ بینک موبائل نے جمعرات کو کہا کہ اس نے ہنگامی حالات میں استعمال کے لیے موبائل سیل فون بیس اسٹیشن کو غبارے میں رکھ کر چلانے کی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ سافٹ بینک نے یہ آزمائش غبارے سے ٹیکسٹ پیغامات اور کالیں کر کے سر انجام دی۔ یہ غبارہ اینازاوا، صوبہ آئچی میں بدھ کی سہ پہر اڑایا گیا تھا۔
یہ ٹیکنالوجی، جو قدرتی آفات کی صورت میں موبائل کمیونیکیشن مہیا کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، غباروں کے ایک سلسلے پر مشتمل ہے جن میں ٹرانسمیٹر لگے ہوئے ہیں جو ٹرک پر مشتمل ایک زمینی مرکز سے جڑ جاتے ہیں۔ ٹرک والا زمینی مرکز کئی ایک غباروں سے جڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ زمین پر موجود بقیہ سیلولر انفراسٹرکچر سے بھی جڑا ہوتا ہے۔
سافٹ بینک نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ 7 میٹر قطر والی ڈش چار میٹر کی اونچائی والے غبارے میں نصب کی گئی جبکہ غبارے کی باندھنے والی رسیوں کی مدد سے اسے بجلی پہنچائی گئی۔ غبارے کو قریباً 100 میٹر تک ہوا میں بلند کر دیا جاتا ہے جہاں سے وہ قریباً پانچ کلومیٹر کی رینج میں سیل فون کوریج فراہم کر سکتا ہے۔
کمپنی نے جائزہ لیا کہ ہوا کی رفتار اور سمت کے حساب سے غبارہ اپنی میں تبدیلی و موافقت پیدا کر سکتا ہے یا نہیں، آیا مائیکرو ویو بیم کی سمت ٹھیک رکھتا ہے یا نہیں، اس کے ساتھ ساتھ اس نے ڈیٹا منتقلی کی رفتار اور کنکشن قائم ہونے کی آسانی کا جائزہ بھی لیا۔
ایک ترجمان نے کہا کہ سافٹ بینک کو امید ہے کہ وہ اس برس کے آخر تک گشتی سیل فون بیس اسٹیشن تیار کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔