نودا کا کہنا کہ حفاظت کی ضمانت کے بعد ری ایکٹر ری اسٹارٹ ناگزیر ہے

وزیر اعظم یوشیکو نودا، جو گرما میں بجلی کی کمی سے بچنے کے لیے بند پڑے ایٹمی ری ایکٹر چلانے کے مشاق ہیں، نے بدھ کو کہا کہ ان ری ایکٹروں کو ری اسٹارٹ کرنا ضروری ہے جن کی حفاظت کی تصدیق کر لی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ مقامی حکام کا اتفاق رائے جیت رہے ہیں۔

پچھلے سال کے زلزلے و سونامی کے ہاتھوں فوکوشیما پلانٹ کی تباہی -جو 25 سالوں میں بدترین ایٹمی حادثہ تھا – سے قبل ایٹمی توانائی جاپان کی بجلی ضروریات کا قریباً 30 فیصد پورا کرتی تھی۔

نودا نے اہم وزراء سے کانسائی الیکٹرک پاور کو کے مغربی جاپان کے دو ری ایکٹروں کے آپریشن بحال کرنے پر بات چیت کے بعد کہا کہ مقامی حکام کی جانب سے ذہن بنا لینے کے بعد وہ حتمی فیصلہ کر دیں گے۔ اوہی، صوبہ فوکوئی کے 4 ری ایکٹروں نے “محدود” اقدام کے طور پر ری اسٹارٹ کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

نودا اور اہم وزراء کی جانب سے ری ایکٹروں کے ری اسٹارٹ کا فیصلہ علاقے کی فرموں میں بجلی کی کمی پر پائے جانے والے خدشات میں کمی کرے گا، جن میں مشکلات کا شکار بڑی کمپنیاں پیناسانک کارپ اور شارپ کارپ بھی شامل ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.