ٹوکیو: ریپر نیکی میناج نے ان دعوؤں کو رد کیا ہے کہ اس کے رقاص نوجوان آئرش خاتون پرستار کے قتل میں ملوث ہیں، جس کی لاش 24 مئی کو ٹوکیو کے ایک کنسرٹ میں شرکت کے بعد ہوٹل کے کمرے سے ملی تھی۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائع شدہ ایک تحریر میں ریحانہ اور بلیک آئی برڈ پیز کے ساتھ کام کرنیوالی میناج نے کہا کہ میں 21 سالہ طالبہ کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتی ہوں۔
“میں اپنی قیمتی پرستار کے قتل کا سن کر غمزدہ ہوں؛ میرا پیار اور دعائیں نیکولا فرلونگ کے خاندان کے ساتھ ہیں،” امریکی اسٹار نے جمعرات کو ٹویٹ پر کہا۔
ٹوکیو پولیس نے پچھلے ہفتے دو امریکیوں، 23 سالہ رقاض بلیک اسٹون اور ایک 19 سالہ موسیقار، کو فرلونگ کے قتل کی تفتیش کے سلسلے میں زیر حراست لیا تھا۔
پولیس نے موسیقار کا نام ظاہر نہیں کیا جو جاپانی قانون کے تحت نابالغ ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق، ان میں سے ایک فرلونگ کے ساتھ تھا جب اسے 24 مئی کو کیو پلازا ہوٹل، شنجوکو کے کمرے میں علی الصبح مردہ حالت میں پایا گیا۔
مقتولہ کی لاش کے پوسٹ مارٹم سے پتا چلا ہے کہ اسے شاید گلا گھونٹ کر مارا گیا۔