چین کی جانب سے اشی ہارا کے تبصرے ‘غیر ذمہ دارانہ’ قرار

بیجنگ: چین نے جمعے کو ٹوکیو کے قوم پرست گورنر کو “غیر ذمہ دار” قرار دیا۔ یہ بیان ان کی جانب سے علاقائی تنازع کا مرکزی کردار جزائر خریدنے کے عمل کو چور کو گھر سے باہر رکھنے کے مترادف قرار دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔

شینتارو اشی ہارا نے اس ہفتے صحافیوں کو بتایا تھا کہ بیجنگ کی جانب سے جاپان میں سین کاکوس جزائر اور چین میں دیاؤو کے طور پر پہچانے جانے والے جزائر کو کنٹرول کرنے کوشش اصل میں پورے بحر الکاہل پر قبضہ کرنے کوشش کا ایک مرحلہ ہے۔

اشی ہارا، جو اپنے اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے مشہور ہیں، جن میں سے کئی ایک چین کے خلاف تھے، نے پچھلے ماہ ان پانچ غیر آباد جزائر کو ان کے جاپانی مالک سے خریدنے کے لیے عطیات اکٹھے کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔

“کچھ جاپانی سیاستدان مسائل پیدا کرنے کے لیے چھچھوری حرکات کر رہے ہیں، لیکن ان افعال سے یہ حقیقت نہیں بدلے گی کہ یہ جزائر چین سے تعلق رکھتے ہیں،” چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیو وئی مِن نے رپورٹروں کو بتایا۔

“کچھ جاپانی سیاستدانوں کے خودسر الفاظ اور افعال غیر ذمہ دارانہ اقدامات ہیں جو جاپان کا امیج خراب کر رہے ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.