کیوتو: اومرون کارپ نے حرکات پہچاننے والی ایک نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو کیمرے میں ریکارڈ شدہ تصویر کو حوالہ بناتے ہوئے ہاتھ کی پوزیشن، شکل اور حرکت کو ایک ہی وقت میں شناخت کرنے کے قابل ہے۔
اس ٹیکنالوجی کو اومرون کی چہرے کے تاثرات جانچنے والی مرکزی ٹیکنالوجی کے ساتھ ملا کر اور چہرے کی سمت یا پوزیشن کا ہاتھ کی شکل یا پوزیشن کے مطابق تجزیہ کر کے حرکات پہچاننے کا عمل خودکار طور پر شروع کیا جا سکتا ہے۔ حرکات پہچاننے کی روایتی ٹیکنالوجیز کو پہچاننے کا عمل شروع کرنے لیے کوئی اشارہ درکار ہوتا ہے، جیسا کہ ہاتھ ہلانا وغیرہ، جبکہ اومرون کی ٹیکنالوجی کو ایسے کسی افتتاحی اشارے کی ضرورت نہیں ہوتی، جو صارف کی مرضی جان کر مشینوں کے ساتھ انٹرایکشن کو مزید فطری بنا دیتی ہے۔
اس نئی ٹیکنالوجی کے مختلف پہلوؤں کو سینسنگ پر منعقدہ سمپوزیم (ایس ایس ائی آئی 2012) میں پیش کیا جائے گا جو 6 سے 8 جون تک پسیفیکو یوکوہاما میں منعقد ہو گا۔
حالیہ سالوں میں ہاتھ کی حرکات جاننے والی ٹیکنالوجیوں نے انسان مشین انٹرفیس کے طور بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے۔