صوبه سرحد (پختونخواھ) کے سینئیر وزیر اورعوامی نیشنل پارٹی گے سینئر رھنما بشیر احمد بلور پر قاتلانه حمله
پشاور میں خوبائی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد بشیر احمد بلور پر قاتلانه حملے میں ٣ افراد ھلاک اور کئی شدید زخمی هوئے هیں
جبکه بشیر احمد بلور خوش قسمتی سے اس حملے ميں بال بال بچ گئے
جناب بشیر احمد بلور صاحب پشاور شہر کے علاقے سرکی کا دورھ کر رهے تھے ـ
جو که ان کا انتخابی حلقه بھی ہے
عوقمی نیشنل پارٹی صوبے میں امن امان کی بحالی کے لیے کوشاں ہے
چند روز قبل هی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی قائیدین نے طالبان اور دیگر مذھبی تنظیموں کے ساتھ امن معاھدے کیے هیں
لیکن ملک دشمن عناصر صوبے ميں دھشت گردی بھلانے کی کوشش کررهے هیں اور امن معاخدوں کو ناکام کرنے کی کوشش ہے
عوامی نیشنل پارٹی جاپان ، بشیر احمد بلور پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے اور وزیر اعلی امیر حیدر خان ھوتی صاحب سے اپیل کرتی هے که اس دھشت گردی میں ملوّث عناصر کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ، اور تمان سیاسی قائدین خواھ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے هو هر قسم کا تحفظ دیا جائے
منجانب
نعیم خان ، بادشاھ خان ، حاجی رفیق لالو ، عبدالرحمن محبوب علی خاں ، طارق خان ، شید افسر علی خان ، حاجی امین شاھ ، شبیر خان ، عوامی نیشنل پارٹی جاپان