ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے حکمران جماعت میں تفریق کے باوجود اپوزیشن کے ساتھ سیلز ٹیکس دوگنا کرنے کے معاہدے کی راہ ہموار کرنے کی امید پر پیر کو کابینہ کے پانچ وزراء کو تبدیل کر دیا۔
پانچ وزراء، جنہیں اپوزیشن نے مناسب کارکردگی نہ دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، کو تبدیل کرکے نودا کو امید ہے کہ وہ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹیکس بڑھانے کے ایک پیکج، جس میں سیلز ٹیکس میں اضافہ بھی شامل ہے، کی حمایت پر راضی کر لیں گے۔
نودا نے وزیر دفاع ناؤکی تاناکا، وزیر ٹرانسپورٹ تاکیشی مائیدا، جنہیں اپریل میں پارلیمان کے ایوان بالا نے تحاریک مذمت کا نشانہ بنایا تھا، کے ساتھ ساتھ تنقید کا شکار تین دوسرے وزراء کو تبدیل کیا۔
وزیر بینکاری شوزابورو جیمی، جو چھوٹی اتحادی جماعت کے سربراہ ہیں لیکن جن کے صلاحیتوں پر پارلیمان میں سوال اٹھایا جا چکا ہے، کو تاداہیرو ماتاسوشیتا، 2011 کے زلزلے کے بعد نائب وزیر برائے تعمیر نو سے تبدیل کر دیا گیا۔
وزیر زراعت مچی ہیکو کانو کو سابقہ نائب وزیر زراعت اکیرا گونجی سے تبدیل کر دیا گیا۔ وزیر انصاف کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔
وزیر انصاف توشیو اوگاوا، جنہیں ایل ڈی پی نے پارلیمان کے جاری سیشن کے دوران گھڑ دوڑ دیکھنے پر تنقید کی تھی، کو نائب وزیر امور انصاف ماکوتو تاکی سے تبدیل کر دیا گیا۔