ٹوکیو: دمشق حکومت پر قتل و غارت گری کے بڑھتے ہوئے الزامات پر عالمی اشتعال میں اضافے کے بعد جاپانی حکومت کی جانب سے شامی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا، جس کی تعمیل میں شامی سفیر نے بدھ کو جاپان چھوڑ دیا۔
وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ 29 مئی کو حکومت نے محمد غاسن الحباش کو “جلد از جلد” ملک چھوڑنے کا کہا تھا۔
ٹوکیو کا یہ اقدام اس کے بہت سے مغربی اتحادیوں کی طرز پر اٹھایا گیا ہے جنہوں نے حولہ میں سویلینوں کے قتل عام پر نفرت کا اظہار کرتے ہوئے شامی سفیروں کو ملک بدر کر دیا۔
اہلکار نے کہا “یہ وہ اقدام ہے جس کے ذریعے جاپان نہ صرف شام میں ہونے والے تشدد بلکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں آنے والی تازہ ترین تیزی پر احتجاج کرتا ہے”۔
“جاپانی حکومت نے یہ اقدام دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر اٹھایا ہے،” اس نے کہا۔
منگل کو وزیر خارجہ کوچیرو گیمبا نے کہا تھا کہ جاپان شام کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم رکھے گا۔