پولیس کی آخری اوم بھگوڑے کی نقل و حرکت پر نظر

ٹوکیو: ٹوکیو کی پولیس نے اوم شرینکیو فرقے کے 54 سالہ بھگوڑے رکن کاتسویا تاکاہاشی کی تازہ تصاویر جاری کی ہیں، جو 1995 میں ٹوکیو سب وے میں ہونے والے مہلک حملوں میں ممکنہ طور پر ملوث ہونے کے باعث عرصہ دراز سے مفرور ہے۔

تاکاہاشی اوم فرقے کا آخری رکن ہے جسے پولیس اس حملے کے سلسلے میں تلاش کر رہی ہے، جس میں 13 لوگ ہلاک ہوئے اور 50 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے بدھ کو ایک آدمی کی تصاویر عوامی طور پر جاری کیں جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ تاکاہاشی ہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آخری ٹھکانے سے سامان سمیت بھاگ کھڑا ہوا تھا، جس کے بعد تفتیش کاروں نے کمرے کی تلاشی لی اور ڈی این اے ثبوت پایا جس سے اُس کا اس کمرے سے تعلق ثابت ہوا۔

اگرچہ اس کا سرغ اب پرانا ہو چکا ہے، لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ تاکاہاشی کاواساکی کا مقامی رہنے والا ہے اور خیال ہے کہ وہ اب بھی اسی علاقے میں کہیں ہے۔

تاکاہاشی قریباً 10 سال تک 40 سالہ ناؤکو کیکوچی کے ساتھ رہا جسے کاناگاوا صوبے میں اتوار کو گرفتار کیا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.