پورٹ لینڈ، اوریگون: جاپانی قونصلیٹ کے ایک اہلکار نے بدھ کو کہا کہ اوریگون کے ساحل پر بہہ کر آ جانے والی 21 میٹر لمبی گودی پچھلے سال جاپان میں آنے والے زلزلے و سونامی کی وجہ سے ایک شمالی ماہی گیر بندرگاہ سے سے الگ ہوئی اور بحر الکاہل میں ہزاروں کلومیٹر تیر کر یہاں پہنچی۔
اوریگون کے شعبہ باغات اور تفریح کے ترجمان کرِس ہاویل نے کہا کہ اوریگون میں پہنچنے والی یہ گودی سب سے پہلے ساحل سے پرے پیر کو دیکھی گئی، اور بہت سے لوگوں نے اسے غلطی سے بادبانی کشتی یا جہاز سمجھ لیا۔ یہ منگل کی صبح آگاتے بیچ کے ساحل پر آ گئی، جو اوریگون کی مرکزی بندرگاہ نیو پورٹ سے ایک میل شمال میں واقع ہے۔
جاپان اور اوریگون کے مابین تقریباً 8050 کلومیٹر کا فاصلہ بنتا ہے (جو اس گودی نے طے کیا)۔
ہاویل نے کہا کہ اس گودی سے اب بھی جڑی ہوئی جاپان کی مقامی بحری حیات میں ایک ستارہ مچھلی بھی شامل ہے جو اتنے لمبے بحری سفر کے بعد بھی اس کے ساتھ رہی۔
“سونامی کا ملبہ صرف جاپان سے نہیں بلکہ سونامی سے آیا ہے،” ہاویل نے کہا۔
اوریگون کے شعبہ ماہی گیری و جنگلی حیات کے شیل فش پروگرام منیجر مِچ وینس نے کہا کہ لوگوں کو گودی پر چڑھنے سے روکنے کے لیے ریاستی پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔
ہویل نے کہا کہ ان کا شعبہ گودی کو ہٹانے کا ذمہ دار ہو گا، جو بدھ کو بھی ساحل پر ہی پڑی رہی۔