حکومت اور اپوزیشن میں ٹیکس بل پر بات چیت شروع

ٹوکیو: حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) اور اپوزیشن نے جمعے کو کنزمپشن ٹیکس بڑھانے پر مذاکرات کا آغاز کیا، جس کا مقصد اگلے ہفتے کے آخر تک معاہدے کو آخری شکل دینا ہے تاکہ دائت میں جمع شدہ اس منصوبے کی منظوری دی جا سکے، جو تھوڑا ہی عرصہ قبل تک نا ممکن نظر آ رہا تھا۔

مذاکرات کا آغاز اور محدود نظام الاوقات وزیر اعطم یوشیکو نودا کے اہم سنگ ہائے میل ہیں، جن کے پاس صرف چند ماہ قبل ہی منقسم شدہ دائت میں اپنا منصوبہ پیش کرنے کا موقع بھی نظر نہیں آ رہا تھا۔

تاہم حالیہ ہفتوں میں مرکزی اپوزیشن جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی نے اپنے موقف میں نرمی پیدا کی ہے، اور کہا ہے کہ اگر ڈی پی جے زیادہ خرچے والی سوشل سیکیورٹی اصلاحات کے منصوبے کو ترک کر دے تو تصفیہ ممکن ہو سکتا ہے۔

ریٹنگ ایجنسی فِچ نے پچھلے ماہ جاپان کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی تھی، جس کی وجہ اس نے سوشل سیکیورٹی کے پہاڑ بنتے اخراجات سے نمٹنے میں سست روی اور ٹوکیو کے مالیاتی استحکام کے منصوبوں کی تکمیل میں “کچھوا چال” کو قرار دیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.