جاپان کی مختلف مساجد ميں افطاری کی محفلیں ،رپوٹنگ شاہد مجید

ٹوکیو رپورٹ شاہد مجید
جاپان بھر کی مسجد کی طرح ادارہ منہاج القرآن جاپان کے مرکز با ندو سٹی میں روزانہ افطاری و سحری کا اہتمام کیا جا رہا ہے ادارہ کے مقامی  منتظمین کی طرف سے دوستوں کے تعاون کے ساتھ روزہ داروں کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے  سحری و افطاری کا اہتمام میں اہل ایمان کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے ادارہ کے منتظمین نے دوستوں کو سحری و افطاری میں شرکت  کی دعوت دی ہوئی ہ

ٹوکیو(رپورٹ شاہد مجید)
ٹوکیو کے علاقے اوتسکا میں قائم اوتسکا مسجد میں جاپان بھر کی طرح افطاری و سحری کا اہتمام کیا جا رہا ہے اسلامی ٹرسٹ کے زیر اہتمام اوتسکا مسجد میں ٹوکیو کے علاقے میں مقیم مختلف ممالک کے مسلمان بھائی افطاری سحری میں شرکت کر رہے ہیں اوتسکا مسجد میں نماز تراویح کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے افطاری کے فوری بعد روزہ داروں کے لئے کھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے مسجد کی انتظامیہ نے مسلمان بھائیوں کو افطاری و سحری میں شرکت کی دعوت عام دے رکھی ہے

otsuka-aftary

ٹوکیو(رپورٹ شاہد مجید
ٹوکیو سے ملحقہ علاقے تودھا میں قائم مسجد مدینہ میں نماز تراویح کے بعد کھانے کا اہتمام اور سحری کا بندو بست کیا جا تا ہے نماز عشاء کی فورا ادائیگی کے بعد لاطینی امریکہ سے تشریف لائے ہوئے محمد رضا بھائی اور انکے مقامی رضا کار دوست کھانے کا اہتمام کرتے ہیں نماز تراویح کے بعد نمازیوں کی خدمت میں کھانا پیش کیا جاتا ہے تمام مسلمان دوستوں کو شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے نماز تراویح میں مختلف ممالک کے مسلمان بھائی شرکت کر کہ ثواب دارین بن کر حاصل کر رہے ہیں

toda-aftary

اباراکی کن رپورٹ شاہد مجید (تصاویر طارق علی)
ابراکی کے مشہور علاقے کو گا سٹی میں قائم اسلامی سینٹر تجوید القرآن میں ر وزانہ افطاری کا اہتمام کیا جا رہاہے جس میں قرب و جوار سے دوست شرکت کر رہے ہیں سینٹر میں افطاری اور نماز مغرب کے فوری بعد کھانے کا بھی اہتمام کیا جا تا ہاے یہاں ہر سال کی طرح نماز تراویح کا بھی انتظام موجود ہے ادارہ کے سر براہ قاری علی حسن نماز تراویح پڑھا رہے ہیں اسلامی سینٹر تجوید القرآن کی طرف سے دو ستو کو افطاری میں شرکت کی دعوت ہ

koga-aftari

ٹوکیو۔ رپورٹ شاہد مجید
قاری ابوبکر صدیق کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائوں اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاپان بھر میں بد ستور جاری ہے جمعہ المبارک کے روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد قاری ابوبکر صدیق کی مغفرت کے لیے گھماں کن قائم مسجد معصومیہ اباراکی کن میں بلال مسجد سائتما کن میں قائم مدینہ مسجد اور دیگر مقامات پر فاتحہ خوانی کی گئی وریں اثنا اباراکی میں ادارہ منہاج القرآن جاپان کے مرکز میں مر حوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی جس میں سائتما ٹوکیو ابراکی تو چگی کے علاقوں سے  شرکت کی گئی قرآن خوانی نماز عصر سے مغرب تک جاری  رہی نماز مغرب سے  قبل مرحوم کی بخشش اور ایصال ثواب کے لیے دعا کروائی گئ

aftary-1

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.